13 اگست 2012 - 19:30

یمن کے وزیر اعظم نے ملک میں انقلابی تحریک کاسلسلہ جاری رہنے پر تاکید کرتے ہوئے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے پر مبنی یمن کے ڈکٹیٹر کی سازش کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ابنا: یمن کے وزیر اعظم محمد سالم باسندوہ نے اقتدار پر سابق حکومت کے عناصر کی واپسی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اس ملک کے معزول ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح پر یمن کی نئي حکومت کے امور میں مداخلت ، کشیدگی اور بحران پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔یمن کے وزیر اعظم نے ملک میں سیاسی ساز باز کو بے نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علی عبداللہ صالح کی حکومت کے باقی ماندہ عناصر کے مذموم مقاصد سب کے سامنے آچکے ہیں۔ اور وہ شرپسندوں کے درمیان اسلحہ تقسیم کر کے اور ان کو مالی مدد فراہم کر کے ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ اس بدامنی سے فائدہ اٹھا کر دوبارہ اقتدار پر قابض ہوسکیں۔یمن کے صدر عبد ربہ منصور نے کچھ عرصہ قبل اعتراف کیا تھا کہ وہ علی عبداللہ صالح کی مداخلتوں کی وجہ سے یمن کا انتظام چلانے پر قادر نہیں ہیں۔

.......

/169